دشمن کو سبق سکھانے کیلیے ہزاروں میزائل تیار ہیں ایران

صرف سپریم لیڈر کے حکم کا انتظار ہے، وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،جنرل علی شادمانی

صرف سپریم لیڈر کے حکم کا انتظار ہے، وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،جنرل علی شادمانی فوٹو: فائل

ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے آپریشن جنرل علی شاد مانی نے کہا ہے کہ دشمن کو سبق سکھانے کیلیے ہمارے ہزاروں میزائل تیار ہیں۔

صرف سپریم لیڈر کے حکم کا انتظار ہے۔ہفتے کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہزاروں میزائل وطن کا دفاع کرنے اور دشمن کو سبق سکھانے کیلیے ہر وقت تیار ہیں۔




انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن جدید اسلحے سے لیس ہونے کے باوجود حملے کی جرات نہیں کرسکتا۔جنرل علی شاد مانی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story