سری لنکن ٹیم کا دورہ دوسرے ممالک کیلیے مثبت پیغام ہے وقار یونس
سری لنکن ٹیم خوف کی دیوار توڑ کر آرہی ہےآہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میچ کھیلنے آئیں گی،وقار یونس
سری لنکن ٹیم کا دورہِ پاکستان خوش آئندہے،وقار یونس،فوٹو:فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا دورہ خوش آئند اور دوسرے ممالک کیلیے مثبت پیغام ہو گا کہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کےلیے بالکل محفوظ ملک ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئی، سری لنکن ٹیم کے حوصلہ کو سراہتے ہیں، آئی لینڈرز کی آمد سے دنیا کو بہت بڑا پیغام جائے گا، کیونکہ سری لنکن ٹیم ہی دہشتگرد حملے سے متاثر ہوئی جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوئی، اب سری لنکا ہی خوف کی دیوار توڑ کر آ رہا ہے تو یہ دوسری ٹیموں کیلیے ایک مثبت پیغام ہو گا۔ پاکستان میں آہستہ آہستہ تمام ممالک میچ کھیلنے آئیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم 8 برس بعد پاکستان کی مہمان
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت بہترین پرفارمنس دے رہی ہے ، قومی ٹیم کی بولنگ بہت مضبوط ہے جو ہر مرتبہ جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔