جامعہ کراچیسابق وائس چانسلرکی بیوہ70لاکھ روپے دیں گی

رقم سے یونیورسٹی شیخ زید اسلامک سینٹر پر نیا داخلی دروازہ تعمیرکرے گی.

رقم سے یونیورسٹی شیخ زید اسلامک سینٹر پر نیا داخلی دروازہ تعمیرکرے گی. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفرزیدی کی بیوہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کونیااورجدیدداخلی دروازہ تعمیرکرنے کے لیے 70 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ داخلی دروازہ متعلقہ رقم سے جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹرسے ملحق کیمپس گیٹ پرتعمیر کیاجائے گا جس کے لیے سابق وائس چانسلرکی بیوہ ڈاکٹرشاہدہ انکی زندگی میں بنائی گئی یونیورسٹی المنائی سے جمع ہونے والی رقم یونیورسٹی انتظامیہ کوپیش کریں گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرشاہدہ نے مذکورہ المنائی کی ایک رکن جسٹس(ر) ماجدہ زیدی کے ہمراہ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹرمحمدقیصرسے ملاقات بھی کی ہے۔

 




جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرنے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظفرزیدی نے اپنی زندگی میں کینیڈا اورامریکا میں مقیم جامعہ کراچی کے سابق طلبا کے ساتھ ایک المنائی قائم کی تھی اورایک سابق طالب علم کیپٹن نجم بھی اس کے فعال رکن تھے، ڈاکٹرظفرزیدی نے تقریباً16برس قبل اس المنائی کے ذریعے 12ہزارڈالرکی رقم جمع کی تھی تاہم یہ رقم انتہائی دیانت داری سے محفوظ رکھی گئی اورکیپٹن نجم نے اس رقم کے استعمال کے بجائے اپنے بجٹ سے یونیورسٹی اورالحاق شدہ کالجوں کے طلبا کیلیے اسکالرشپ دینے کاسلسلہ جاری رکھا۔

یہ رقم اب تقریباً 70 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے، شیخ الجامعہ نے بتایاکہ ظفرزیدی کی بیوہ نے مذکورہ رقم جامعہ کراچی کی انتظامیہ کودینے اور اس رقم سے کیمپس گیٹ پر نیااورجدید داخلی دروازہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے لیے جامعہ کراچی کی جانب سے انھیں باقاعدہ ایک خط تحریر کردیاگیاہے ، واضح رہے کہ جامعہ کراچی ایک نجی بینک کے تعاون سے پہلے ہی سلورجوبلی گیٹ پر ایک جدید دروازہ کی تعمیر کے منصوبہ کی دستاویزات پر دستخط کرچکی ہے تاہم منصوبہ پرکام شروع نہیں ہوا۔
Load Next Story