چیف الیکشن کمشنر سردار رضا معدے میں تکلیف کے باعث پولی کلینک داخل

چیف الیکشن کمشنر نے لیموں استعمال کیا تھا جس کے باعث معدے میں تکلیف ہوئی، ڈاکٹر

چیف الیکشن کمشنر نے لیموں استعمال کیا تھا جس کے باعث معدے میں تکلیف ہوئی، ڈاکٹر۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان معدے میں تکلیف کے باعث پولی کلینک اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔


سردار رضا خان کو گزشتہ روز معدہ میں سوجن اور تکلیف کے باعث پولی کلینک اسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر ان کا ای سی جی، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انھوں نے لیموں استعمال کیا تھا جس کے باعث معدے میں تکلیف ہوئی تاہم چیف الیکشن کمشنر کو اسپتال کے وی آئی پی وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story