آل پارٹیز کانفرنسز گیس معاہدہ ٹوپی ڈراما ہے عمران خان
پیپلزپارٹی،ن لیگ بے دریغ پیسہ بہارہی ہیں، 23 مارچ کوسب سے بڑا جلسہ ہوگا
پولنگ اسٹیشن کے اندر فوجی تعینات کرنیکا مطالبہ کرینگے، جلسے سے خطاب۔ فوٹو: فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مضبوط امیدوار کے سہارے الیکشن نہیں لڑے گی بلکہ پاکستانی عوام اپنا ووٹ تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ کو دیں گے.
23 مارچ کو پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کریں گے، زرداری اور نوازشریف نے ساری زندگی کرپشن سے پیسہ کمایا اور اس پیسے کو سیاست میں چلایا، آج بھی پیپلزپارٹی اور نوازلیگ پیسے کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں، کراچی میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوجی تعینات ہونے چاہئیں۔ صدر تحریک انصاف لاہورعبدالعلیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انٹراپارٹی انتخابا ت میں عبدالعلیم خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو جوش وخروش سے حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ اصغرخان کیس کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کیوں چپ ہے اور نوازشریف سمیت آئی جے آئی کیس میں پیسہ کھانے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی جا رہی، مک مکا کر نے والوں کو اب کہیں جگہ نہیں ملے گی۔ میں انھیں خبردار کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کا سونامی خوفناک شکل اختیار کرتے ہوئے ساری جماعتوں کو بہا لے جائے گا اور اس کا آغاز 23مارچ کو مینارپاکستان کے جلسے سے ہونے والا ہے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا حصہ رہنے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ہم 23مارچ کو مینارپاکستان سے انتخابی مہم کے آغاز میں ایسا جلسہ کریں گے کہ لوگ 30اکتوبر کے سونامی کو بھول جا ئیں گے۔ آن لائن کے مطابق انھوں نے کہا کہ اے این پی اور مولانا فضل الرحمٰن کی اے پی سیز اور آصف زرداری کی جانب سے گیس پائپ لائن معاہدے کی بات ٹوپی ڈراما ہے اور سارا کھیل انتخابی مہم کا حصہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے محسن ہیں، قوم آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان کا قرض اتارے گی۔
قوم کو یرغمال بنانے والی دونوں جماعتیں اپنا ٹھکانا کرلی۔ علاوہ ازیں لاہور پہنچنے پر تنظیمی الیکشن میں منتخب 2ہزار عہدیداروں سمیت ہزاروں کارکنوں نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور 1000 سے زائد بسوں، موٹرسائیکلوں، ویگنوں اور کاروں پر مشتمل ریلی کی صورت میں انھیں مال روڈ آفس لایا گیا۔ کارکن ڈھو ل کی تھاپ پر رقص کرتے اور پرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے۔ غبارے اور کبوتر بھی فضا میں چھوڑے گئے۔