وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید خورشیداحمد شاہ نے نئی حج پالیسی و انتظامات سے آگاہ کیا.

پیپلزپارٹی تھرپارکر کے وفدکی بھی ملاقات،مسائل کاحل ہمارا ویژن ہے،قائم علیشاہ. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی وزیرمذہبی امورسید خورشیداحمد شاہ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سندھ کے سینئروزیر پیر مظہرالحق، وزیربلدیات آغاسراج درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سیدخورشیدشاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو نئی حج پالیسی اور حج انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سے پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی مہیش کمارملانی اور سابق رکن سندھ اسمبلی مخدوم سعیدالزماں بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ضلع تھرپارکر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔




اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت کے اختتام تک عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ منتخب حکومت نے انتخابی منشور کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پروگراموں، پالیسوں، اسکیموں اور منصوبوں پر عمل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا ویژن ہے، ضلع تھرپارکر کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور تھرکول منصوبہ اسی ویژن کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ صرف تھر کے لیے نہیں بلکہ اس منصوبے سے پورے سندھ میں ترقی ہوگی۔
Load Next Story