آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دینگے نواز شریف

ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکال کرتعمیر وترقی کے نئے دورکاآغاز کریں گے.

نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں، مستقبل مسلم لیگ کاہے‘ گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے سربراہ نوازشریف نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کو آگے لایاجائے گا۔

مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے والے ہمارااثاثہ ہیں متحرک و فعال کارکنوں کوآگے لائیں گے۔رائے ونڈ جاتی عمرہ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکریٹری رانا عبدالرحمن خاں سے تفصیلی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نوجوانوں پرفخرہے ہمارے لیے قابل قدرہیں۔




نوجوان کسی بھی تحریک کاہر اول دستہ ہوتے ہیں،انھوں نے رانا عبدالرحمن خاں کی پارٹی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مستقبل مسلم لیگ کاہے نوجوانوں کے تعاون سے ملک وقوم کومسائل اور بحرانوں کی دلدل سے نکال کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کاآغاز کریں گے۔
Load Next Story