سری لنکا کا انڈر 19 اور اے ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنے کا اعلان

پاکستان میں ہمیں وہی سیکیورٹی فراہم کی گئی جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، چیف ایگزیکٹو سری لنکن کرکٹ بورڈ

پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہیں،سربراہ سری لنکن کرکٹ بورڈ

سری لنکن ٹیم پاکستان کی جانب سے سکیورٹی انتظامات سےانتہائی متاثر ہوئی ہے اور اب سری لنکا انڈر 19 اور اے ٹیم کو بھی جلد پاکستان بھیجے گا۔


کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹور ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ان کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے شاندار انتظامات سے بہت متاثر ہوئی ہے، پاکستان میں ہمیں وہی سیکیورٹی فراہم کی گئی جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، اور ہم ان انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ پاکستان ہمارے فیوچر ٹور پلان میں شامل نہیں، تاہم فوری طور پر اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔
Load Next Story