پنجاب حکومت دہشتگرد گرفتار کرکے کفارہ ادا کرے رحمن ملک
سری لنکن ٹیم پر حملے کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے، لشکرجھنگوی کونہیں چھوڑیں گے
سری لنکن ٹیم پر حملے کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے، لشکرجھنگوی کونہیں چھوڑیں گے۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، لشکرجھنگوی کا ہیڈ کوارٹر پنجاب میں ہے، اسے ختم کرکے پنجاب حکومت کفارہ ادا کرے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے بتایا کہ انھوں نے پنجاب حکومت کو 534لوگوں کی فہرست دے دی ہے، انھیں گرفتار کر لیا جائے تو ملک سے دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔ آل پارٹیزکانفرنس میں2کالعدم جماعتیں موجود تھیں، بہتر تھا تحریک طالبان پاکستان کو بھی مدعو کرلیا جاتا۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے لشکرجھنگوی کے کسی رہنما کے ساتھ کھانا کھایا، مدد کی اور نہ ہی پیسے لیے۔ بعض قوتیں انھیں زکوٰۃ فنڈ سے پیسے دیتی رہی ہیں۔طالبان کی کمر توڑ دی لشکر جھنگوی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
رحمٰن ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کفارہ ادا کرے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج دیا۔ انھوں نے کہا کہ لشکرجھنگوی کا ہیڈکوارٹرز پنجاب میںہے اور یہیں سے اسلحہ جاتاتھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ 3سال سے لشکرجھنگوی کے خلاف ایکشن کی بات کر رہے ہیں۔ رحمٰن ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مناظرے کا چیلنج دیا اور کہا کہ اگر وہ تعاون کریں تو ملک بہت جلد دہشتگردی سے پاک ہو جائے گا، سری لنکن ٹیم پر حملے کی ذمے دار بھی پنجاب حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ الطاف حسین سے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کرتے ہیں سیاست کچھ لو اور کچھ دو کا نام ہے۔