کمار سنگاکارا نے 4 روزہ ٹیسٹ کی مخالفت کر دی

کھیل میں گذشتہ 5،6 برسوں میں خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، میں اس پر مطمئن نہیں ہوں، سابق بیٹسمین

کھیل میں گذشتہ 5،6 برسوں میں خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، میں اس پر مطمئن نہیں ہوں، سابق بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

سابق سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا نے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی مخالفت کردی۔

بہت سے سابق کرکٹرز 4 روزہ ٹیسٹ میچز کے حامی ہیں لیکن کمار سنگاکارا ان سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں کہ ایشز میں ٹیسٹ میچ صرف 4 دن میں مکمل ہوجائے، میں اس حوالے سے کاروباری تقاضوں کی اہمیت کو بھی سمجھتا ہوں تاہم ہمیں کھیل کی تاریخ اور روایت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔


سابق بیٹسمین نے کہا کہ کھیل میں گذشتہ 5،6 برسوں میں خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، میں اس پر مطمئن نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس بار باکسنگ ڈے پر زمبابوے سے 4 روزہ میچ کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔
Load Next Story