انکوائریاں اب فائلوں تک محدود نہیں رہیں گی چیئرمین نیب
مقدمات 10 ماہ کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
یو ایس ایڈ نیب کے افسروں کی صلاحیتیں بڑھانے کیلیے معاونت کرے، وفد سے گفتگو، تعاون مزید بڑھائیں گے، این کلوریسی بار۔ فوٹو: فائل
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی موجودہ قیادت انکوائریوں اور تحقیقات کو محض فائلوں تک محدود نہیں رکھے گی بلکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کیلیے بلا امتیاز کسی دباؤ اور سفارش کے بغیر اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خاتمے کیلیے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔ بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ نیب کے افسران/پراسیکیوٹرز کی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت کی جا رہی ہے جس میں ہمیں یواین او ڈی، یو کے، این سی اے اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کا تعاون حاصل ہے۔ یو ایس ایڈ نیب کے تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرزکی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں معاونت فراہم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹ کالر کرائم، منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن کے مقدمات کی بھی میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اب مقدمات 10ماہ کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ این کلوریسی بار نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
گزشتہ روز انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ این کلوریسی بار کی قیادت میں آنے والے وفد سے چیئرمین نیب نے گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا جبکہ یو ایس ایڈ کے وفد نے خصوصاً رفیع پیر تھیٹر کے کیس میں معاونت فراہم کرنے پر نیب کی کاوشوں کو سراہا۔