سری لنکا سے تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے صدر ممنون حسین

بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے، صدر

بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے، صدر۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ سری لنکا، پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔


ممنون حسین نے سری لنکا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے اوروہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے۔

دریں اثنا صدرسے وزیرہاؤسنگ اینڈورکس اکرم خان درانی اور مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ میرنے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
Load Next Story