این ٹی ایس پر غیر قانونی چھاپہ مارا گیا سی ای او شیر زادہ
عدالت سے رجوع کر لیا، نیب انکوائری کوویلکم کرتے ہیں، سی ای او این ٹی ایس
عدالت سے رجوع کر لیا، نیب انکوائری کوویلکم کرتے ہیں، سی ای او این ٹی ایس۔ فوٹو: ایکسپریس
نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( این ٹی ایس) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر شیرزادہ خان نے کہا ہے کہ ایف بی آرکا چھاپہ غیر قانونی تھا جس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے.
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر زادہ خان نے کہاکہ نیب کی انکوائری کو خوش آمدیدکہتے ہیں اس سے ہماری شفافیت سب پر عیاں ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ این ٹی ایس ملکی جامعات میں داخلوں اور نوکریوںکے ٹیسٹ کا سب سے مستند ادارہ ہے، ایف بی آرکے ساتھ ٹیکس معاملات چل رہے تھے وہاں پر5 مقدمات زیر التواہیں، گزشتہ روز جس انداز میں چھاپہ مارا گیا وہ غیر قانونی ہے۔این ٹی ایس پر ذمے ایک پائی کا ٹیکس نہیں روکیں گے، جتنا ٹیکس بنے گا وہ دیںگے، گزشتہ سال250 ملین ٹیکس دیا گیا۔
ڈاکٹر شیرزادہ خان نے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے میرٹ پر داخلوں کیلیے این ٹی ایس کو ٹیسٹ لینے کا کہا،اس سے قبل من مرضی سے داخلے دیے جاتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ فوٹو شاپ کی مدد سے تاریخ کو تبدیل کرکے پرچہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا اورکہا گیا کہ این ٹی ایس کا پرچہ آئوٹ ہوگیاہے، جس اسٹوڈنٹ نے یہ پوسٹ لگائی تھی اس نے خود سوشل میڈیا پر پیپر آئوٹ ہونے کی تردیدکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ این ٹی ایس کا آڈٹ کرایا گیاہے اور اسپیشل آڈٹ اعتراضات میں غلطیوں کی تصحیح کی کوشش کر رہے ہیں۔