ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد افراد اندھے پن کا شکار ہیں

ہر 5سیکنڈکے بعد دنیا میں ایک شخص اندھے پن کا شکار ہوجاتا ہے، ماہر امراض چشم

ہر 5سیکنڈکے بعد دنیا میں ایک شخص اندھے پن کا شکار ہوجاتا ہے، ماہر امراض چشم,فائل فوٹو

ماہرین امراض چشم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 16 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اندھے پن کا شکار ہیں اور اندھے پن کی اصل وجہ سفید موتیا' کالا موتیا' ککرے' شوگرکے سبب آنکھ کے پردے کے پیچھے خون کی نالیوں کا رسنا اور وٹامن اے کی کمی ہے، دنیا بھر میں چار کروڑ افراد اندھے پن کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان میں سے 90 فیصد مریضوںکی تعداد ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔


کمیونٹی امراض چشم ڈاکٹر شاہنوازمنعمی نے عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہر پانچ سیکنڈکے بعد دنیا میں ایک شخص اندھے پن کا شکار اور ہر ایک منٹ کے بعد ایک بچہ کائنات کی خوبصورتی دیکھنے سے محروم ہو جاتا ہے،انھوں نے کہا کہ عوام میں آنکھوں کے امراض سے آگاہی کے بارے شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے،امراض چشم کے بروقت علاج سے نہ صرف آنکھوں کی بینائی کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے بلکہ مستقبل میں پیش آنیوال پیچیدگیوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
Load Next Story