گیلی وکٹ کے باعث قائد اعظم ٹرافی کا میچ نہ ہو سکا

یہ ایک سازش ہے جب کہ ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،صدر لاہور ریجن شاریز عبداللہ

یہ ایک سازش ہے جب کہ ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،صدر لاہور ریجن شاریز عبداللہ ۔ فوٹو: فائل

ایل سی سی اے کی وکٹ گیلی ہونے کی وجہ سے لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کی ٹیموں کے درمیان شیڈول قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی روز کا میچ نہ ہو سکا۔


ذرائع کے مطابق ہفتہ کو گراﺅنڈ میں جان بوجھ کر ضرورت سے زیادہ پانی لگایا گیا جو گزشتہ روز تک بھی خشک نہ ہو سکا، پچ گیلی ہونے کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی میں لاہور اور کراچی وائٹس کے مابین پہلے روز میچ نہ ہو سکا۔

واقعےکی تحقیقات کے لئے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے سابق ٹیسٹ امپائر میاں اسلم کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 2 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ نو منتخب صدر لاہور ریجن شاریز عبداللہ روکھڑی نے اسے سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں 2 نومبر کا میچ پہلے سے شیڈول تھا تو ایسے میں گراﺅنڈ اسٹاف کی جانب سے زائد پانی کیوں لگایا گیا، ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story