امبرائیڈری والے ملبوسات کیلیے ایک سے2روز اضافی لیے جاتے ہیں

ملبوسات پرآستین، دامن کے کناروں اور گلے پرکڑھائی کا فیشن مقبول ہے، دکاندار

عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین کے ملبوسات پر کڑھائی کی جا رہی ہے،خواتین کا کہنا ہے کہ کڑھائی والے ملبوسات کی تیاری میں دو سے تین دن زیادہ لگتے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

ٹیلرنگ شاپ کے مالک محمد ساجد نے بتایا کہ اس سال لیڈیزٹیلرنگ کا رجحان کم ہونے سے عید کے ملبوسات پر امبرائیڈری کا کام بھی کم مل رہا ہے، انھوں نے بتایا کہ ہر ٹیلرز کے مخصوص کاریگر امبرائیڈری کاکام کرتے ہیں عموماً پہلے ہفتے تک آرڈرز بک کرکے باقی دنوں میں ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں۔


امبرائیڈری والے ملبوسات کے لیے ایک سے2روز اضافی لیے جاتے ہیں، عید کیلیے ملبوسات پر آستین، دامن کے کناروں اور گلے پر کڑھائی کا فیشن مقبول ہے جبکہ چین اور بھارت سے درآمد شدہ کڑھائی کے تیار ڈیزائن بھی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں جو کپڑوں پر چسپاں کرکے سلائی کے ذریعے مضبوطی سے ٹانکے جاتے ہیں ریڈی میڈ گلے آستین اور کڑھائی کے ڈیزائن ملبوسات پر لگانے میں بہت محنت اور وقت لگتا ہے۔
Load Next Story