زمبابوے کی بہترین فائٹنگ اسپرٹ، بولاوایو ٹیسٹ ڈرا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 نومبر 2017
سکندر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سکندر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

بولاوایو:  زمبابوے نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز سے بولاوایو ٹیسٹ ڈرا کر لیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن کھیل کے اختتام تک زمبابوے نے 7 وکٹ پر 301 رنز بنائے،چھاکابوا 71 اور گریمر 28 پر ناقابل شکست رہے، دونوں نے آٹھویں وکٹ کیلیے 91 رنز کی شراکت سے ممکنہ شکست کو پرے دھکیلا، کریمر خوش قسمت بھی ثابت ہوئے جب کہ تین اچھی اپیلوں میں ان حق میں فیصلہ آیا، ریویو نہ ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز فیصلوں کو چیلنج بھی نہ کر سکی۔

اس سے قبل سکندر رضا 89 رنز اسکور کر کے رخصت ہوئے، گبرئیل، روئچ اور بشو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سکندر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، وہ جنوبی افریقی کیلس کے بعد دوسرے کھلاڑی بنے جس نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 80 یا زائد رنز بنانے کیساتھ 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

واضح رہے کہ 2005 کے بعد پہلی بار زمبابوے نے کوئی ٹیسٹ ڈرا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔