اعتزاز احسن جارحانہ سیاست کا مشورہ اپنی قیادت کو دیں چوہدری نثار

اعتزاز احسن کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے، رہنما ن لیگ

اعتزاز احسن کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے، رہنما ن لیگ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے توانھیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہیے۔


چوہدری نثار علی خان نے اعتزاز احسن کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعتزاز احسن کو جارحانہ اندازِ سیاست پسند ہے توانھیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہیے کیونکہ ان کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے۔ اعتزاز کے بیان پر اپنے تبصرے میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈرشپ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے انتہائی ذاتی بیانات ریکارڈ پر ہیں۔
Load Next Story