بیڈمنٹن میں چین کا کلین سوئپ تمام 5 گولڈ میڈلز پر قبضہ

سیلنگ میں برطانوی کشتی راں بین اینسلی نے تاریخ رقم کردی، ویمنز والٹ جمناسٹک میں امریکا کی میرونی کا سلور میڈل

کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر رائل چیلنجرز بنگلور اور دکن چارجرز کو ای میلز بھیجی ہیں, اے ایف پی

SHIKARPUR:
اولمپکس کے بیڈمنٹن ایونٹ میں چین نے کلین سوئپ مکمل کرلیا، تمام 5 سونے کے تمغوں پر قبضہ کرلیا، لین ڈین بیڈمنٹن سنگل میں ڈبل ٹائٹل جیتنے والے پہلے مرد اولمپئن بن گئے۔ مینز فلور جمناسٹک میں چین کے زویو نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

20 میٹر واک میں چین نے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ سیلنگ میں برطانوی کشتی راں بین اینسلی نے نئی تاریخ رقم کردی۔ ویمنز والٹ جمناسٹک میں امریکا کی میک کائیلا میرونی کے ہاتھوں سے گولڈ پھسل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اولمپکس کے بیڈمنٹن ایونٹ میں چین نے کلین سوئپ مکمل کرلیا، دفاعی چیمپئن لین ڈین نے مینز سنگلز کے فائنل میں لی چونگ وی کو پچھاڑ کر گولڈ میڈل جیتا، لین ڈین پہلے مرد سنگل پلیئر ہیں جنھوں نے اولمپک ٹائٹل دو مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

تھوڑی دیر بعد مینز ڈبل بیڈمنٹن فائنل میں چینی جوڑی کائی یون اور فیو ہیفینگ نے ڈنمارک کے میتھیاس بوئے اور کارسٹین موگن سین کو مات دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس طرح چین نے بیڈمنٹن میں دستیاب پانچوں اولمپک گولڈ میڈلز پر قبضہ کرلیا۔ چین کی اس مہم کو میچ تھروئنگ اسکینڈل میں اپنی دو اہم خواتین پلیئرز وان زولی اور یو یانگ کے ڈس کوالیفائیڈ ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ 1992 میں بیڈمنٹن کے اولمپک ڈیبیو کے بعد چین پہلا ملک ہے جس نے اس ایونٹ کے تمام مقابلوں میں ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔


مینز فلور جمناسٹک میں چین کے زویو کائی نے کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، انھوں نے جاپانی سپر اسٹار کوہی اچی مورا کی ایک بھی نہ چلنے دی، اس سے قبل انھوں نے ٹیم ایونٹ میں بھی چین کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا،یہ ان کا مجموعی طور پر پانچواں اولمپک گولڈ ہے۔ مینز 20 کلومیٹر واک میں چین ڈنگ نے چین کو پہلا سونے کا تمغہ جتوایا، انھوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 18 منٹ اور 46 سیکنڈ میں عبور کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

مینز پومل ہارس جمناسٹک میں ہنگری کے کرسزیٹین بیرکی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ لیوس اسمتھ کا برطانیہ کو آرٹسٹک جمناسٹک میں سونے کا تمغہ جتوانے کا خواب آخری لمحوں میں بکھر گیا۔ ویمنز والٹ جمناسٹک فائنل میں امریکا کی فیورٹ میک کائیلا میرونی کی فاش غلطی نے رومانیہ کی سینڈرا ازباسا کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا، 16 سالہ میرونی نے اوپننگ والٹ میں بہترین پرفارمنس دی مگر دوسری کوشش میں وہ لینڈنگ کے دوران نیچے بیٹھ گئیں جس پر انھیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

سیلنگ میں برطانوی کشتی راں بین اینسلی نے نئی تاریخ رقم کردی، انھوںنے مینز سیلنگ میں انفرادی گولڈ میڈل جیتا یہ ان کا مسلسل چوتھا سونے کا تمغہ ہے، اس طرح ان کو اولمپکس کی تاریخ کے بہترین کشتی راں کا اعزاز حاصل ہوگیا اور اس اہم ترین کامیابی کے بعد وہ کھیل سے بھی ریٹائر ہوگئے۔ مینز 50 میٹر پسٹل شوٹنگ میں جنوبی کوریا کہ جن جونگ او نے میدان مارکر گولڈ میڈل جیت لیا، اس سے قبل وہ 10 میٹر ایئر پسٹل میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

ایتھوپیا کی تائیکی جیلانا نے ویمنز میراتھن میں سونے کا تمغہ جیت لیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹوں 23 منٹ اور 7 سیکنڈ کے گیمز ریکارڈ ٹائم میں عبور کیا۔ مینز سیلنگ اسٹار میں سوئیڈن کے میکس اور فریڈرک نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمنز 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں نیدرلینڈ کی رانومی کرومووڈجوجو نے گولڈ میڈل جیتا۔

Recommended Stories

Load Next Story