عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں گے
عمران نذیر عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
عمران نذیر عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔۔ فوٹو: فائل
جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگاتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے 24.61 کی اوسط سے 1895 رنز بنا چکے ہیں، 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انہوں نے 3 ففٹیز کیساتھ 21.73 کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے 28.22 کی ایوریج سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیں، 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔