سانحہ عباس ٹاؤن متحدہ کے تحت پر امن یوم سوگ منایا گیا
صوبائی،ضلعی اورزونل دفاترمیں قرآن خوانی اور فاتحہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے.
ایم کیو ایم کے تحت سانحہ عباس ٹائون کے شہدائے کے ایصال ثواب کے لیے عزیز آباد میں فاتحہ خوانی کی جارہی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی اپیل پرایم کیوایم کے زیراہتمام
سانحہ عباس ٹاؤن میں40سے زائدافرادکی افسوسناک شہادتوں پر پیرکوآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں پرامن یومِِ سوگ منایاگیا اور شہدا کی ارواح کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے صوبائی، ضلعی اور زونل دفاتر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات بھی منعقدکیے گئے، یومِ سوگ کے موقع پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی رہائش گاہ ''نائن زیرو''سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیو ایم کے صوبائی، ضلعی اورٹاؤنزکی سطح پردفاتر پر تنظیمی پرچم سرنگوں کرکے سیاہ پرچم لہرائے گئے۔
جبکہ ذمے دارن و کارکنان اورہمدردعوام نے اپنے بازؤں پرسیاہ پٹیاںباندھ کرسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے مکمل اظہاریکجہتی کیا، قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ میں ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر محمدفاروق ستار، انیس احمدقائمخانی، خالدمقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس، وسیم آفتاب، رضاہارون، جاویدکاظمی، قاسم علی رضا، شاہدلطیف، شاکرعلی، توصیف خانزادہ، اشفاق منگی، آنسہ ممتازانوار، حق پرست اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی سمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اورونگزکے ارکان،سیکٹرز اور یونٹ کمیٹیوں کے ذمے داران وکارکنان نے شرکت کی۔
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع میں مولانا عبدالوحید نے سانحہ عباس ٹاؤن سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے دیگرواقعات میں شہیدہونے والے تمام افرادکی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے صبرجمیل اورتمام زخمیوںکی جلدومکمل صحت یابی سمیت ملک کی بقا وسلامتی،دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اجتماعی دعا کرائی۔
اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں، کراچی کی طرح حیدر آباد ، میر پور خاص ، خیرپور ، ٹھنڈ وآدم، ٹنڈوالہیار ، دادو ، سانگھڑ، نوابشاہ ،شکارپور،سکھر،قمبرشہدادکوٹ، عمرکوٹ، لاڑکانہ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ سمیت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے صوبائی ، ضلعی اورزونل دفاتر میں بھی ایم کیوایم کے تحت سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدا کی ارواح کے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلدوململ صحت یابی کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے۔