فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی سازش ہورہی ہےمعراج محمد خان
حکومت دہشت گردوں کیساتھ مذاکرات کے فریب میں آئے بغیر انھیں کچل دے.
ملکی یکجہتی و سالمیت خطرے میں ہے،سانحہ عباس ٹاؤن پر رنج و غم کا اظہار فوٹو: فائل
لاہور:
بزرگ سیاستداں معراج محمد خان نے کراچی میں سانحہ عباس ٹاؤن پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے فریب میں نہ آئیں اور انھیں پوری قوت سے کچل دیں۔
تاکہ ملک بھر میں آئین و قانون کی بالادستی قائم اور قانون شکن عناصر کا قلع قمع ہوسکے وہ سانحہ عباس ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر کافی دل گرفتہ تھے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا زہر سارے ملک میں پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ۔
اس کا مستعدی کے ساتھ مقابلہ نہ کیا گیا تو خاکم بدہن ملک کی یکجہتی اور سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے ، معراج محمد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت کونیست و نابود کرنے کے لیے ریاست کو چاہیے کہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے اور اس مقصد کے حصول کی راہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔