پلیئرز کے معاوضوں کا معاملہ آئی پی ایل میں کچھ نہیں کرسکتے فیکا چیف

کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر رائل چیلنجرز بنگلور اور دکن چارجرز کو ای میلز بھیجی ہیں

کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر رائل چیلنجرز بنگلور اور دکن چارجرز کو ای میلز بھیجی ہیں

KARACHI:
فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے چیف ایگزیکٹیو ٹم مے نے اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل معاوضوں کے معاملے میں وہ کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے، انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل نے شروع میں ہی کھلاڑیوں کے نمائندوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہمیں اس معاملے میں سائیڈ لائن کردیا تھا۔


ہم نے کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر رائل چیلنجرز بنگلور اور دکن چارجرز کو ای میلز بھیجی ہیں مگر ہمیں کوئی جواب نہیں ملا، ہم آئی پی ایل میں براہ راست شریک ہونا چاہتے تھے مگر لیگ کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر ہماری مایوسی میں اضافہ ہوا، اب اس معاملے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے، اس لیے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے بقایاجات حاصل کرنے کیلیے اپنے ملکی بورڈز سے رابطہ کریں اگر پھر بھی معاملہ حل نہیں ہوا تو ہم اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرنے کا جائزہ لیں گے۔
Load Next Story