پبلشنگ کی تاریخ کا کامیاب ترین معاہدہ بھارتی مصنف کیلئے10لاکھ ڈالر کا ایڈوانس
گوتم کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف ان کے ماضی کے سیل ریکارڈ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے
گوتم کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف ان کے ماضی کے سیل ریکارڈ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے فوٹو : فائل
بھارت کے معروف مصنف امیش ترپاٹھی نے پبلشنگ کی تاریخ کا کامیاب ترین معاہدہ کرتے ہوئے ایک ملین امریکی ڈالر کا ایڈوانس حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ لینڈ پریس کے چیف ایگزیکتو گوتم پدمانبھن نے بتایا کہ ان کے ادارے نے بیسٹ سیلر مصنف امیش ترپاٹھی کو ان کی اگلی تصنیف کے جنوبی ایشیا کے حقوق کیلیے 50ملین روپے کی پیشگی ادائیگی کی ہے۔
یہ 3حصوں پر مشتمل سیریز ہوگی۔ گوتم کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف ان کے ماضی کے سیل ریکارڈ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے بلکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ دوبارہ بھی ایسا شاہکار تخلیق کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترپاٹھی کی حالیہ ٹرائیلوجی کا آخری حصہ 'دی اوتھ آف دی ویاپتراز' کی نصف ملین کاپیاں اشاعت کے پہلے ہی دن دکانوں سے غائب ہو گئی تھیں۔