مہتہ پیلس میں میری منگنی نہیں عشائیہ تھا کیا وہاں32ہزار اہلکار تھے شرمیلا فاروقی

یہ تقریب منگنی کی نہیں بلکہ صرف عشائیے کی تھی، میری منگنی 24 فروری کو میرے گھر میں ہوچکی ہے، شرمیلا فاروقی

یہ تقریب منگنی کی نہیں بلکہ صرف عشائیے کی تھی، میری منگنی 24 فروری کو میرے گھر میں ہوچکی ہے، شرمیلا فاروقی فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی اپنے دفاع میں بول پڑیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ٹویٹر'' پر اپنے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ عباس ٹاؤن کراچی کے ضلع وسطی میں ہے جبکہ موہٹا پیلس ضلع جنوبی میں ہے ان دونوں اضلاع کے ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز مختلف ہیں۔

منگنی کی تقریب میں پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری سے متعلق شرمیلا نے کہا کہ کیا 400 مہمانوں کی حفاظت 32 ہزار اہلکار کررہے تھے؟ مجھ پر تنقید کے لیے زیادہ بہتر جواز تلاش کریں۔ انھوں نے وضاحت کی کہ یہ تقریب منگنی کی نہیں بلکہ صرف عشائیے کی تھی، میری منگنی 24 فروری کو میرے گھر میں ہوچکی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story