دینا واڈیا قائداعظم کی یاد دلاتی تھیں صدر ممنون
دینا واڈیا کوبابائے قوم قائداعظم کی بیٹی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا احترام کیا جاتا رہے گا، صدرمملکت
دینا واڈیا کو بابائے قوم قائداعظم کی بیٹی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا احترام کیا جاتا رہے گا، صدرمملکت: فوٹو: فائل
PESHAWAR:
صدر مملکت ممنون حسین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے بیٹے نسلی واڈیا کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے کیونکہ ہم ان کے دکھ کو محسوس کر سکتے ہیں اور اس غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دینا واڈیا کو بابائے قوم قائداعظم کی بیٹی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا احترام کیا جاتا رہے گا، انھوں نے کہا کہ دینا واڈیا ہمیں قائداعظم کی یاد دلاتی تھیں جو ایک ایسی مضبوط سیاسی شخصیت اور بابائے قوم کی بیٹی تھیں جنھوں نے اپنی زندگی پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں گزار دی، صدر مملکت نے کہا کہ دینا واڈیا کے پاکستان کے آخری دورے اور قائداعظم کے مزار پر حاضری کے واقعات بڑے یاد گار رہے۔