قندیل بلوچ قتل کیس مفتی قوی کی درخواست ضمانت پر مدعی اور سرکار کو نوٹس جاری
عدالت میں مفتی عبدالقوی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے
عدالت میں مفتی عبدالقوی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے: فوٹو:فائل
سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر مدعی اور سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت میں مفتی عبدالقوی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ہے کہ اس کو مقدمہ میں تفتیش مکمل ہونے اور چالان عدالت پیش ہونے کے بعد بدنیتی سے جان بوجھ کر ملوث کیا گیا ہے جبکہ جسمانی ریمانڈ کے دوران اس سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی جبکہ اس کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں ہے اسلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔