ریاست کے آہنی ہاتھوں پر مصلحت کا زنگ چڑھ چکا طاہر القادری
آئے روز عوام پر بموں کی قیامت ٹوٹنا موجودہ سیاسی کلچر کے منہ پر طمانچہ ہے
آئے روز عوام پر بموں کی قیامت ٹوٹنا موجودہ سیاسی کلچر کے منہ پر طمانچہ ہے فوٹو: فائل
پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آئے روز عوام پر بموں کی قیامت ٹوٹنا موجودہ سیاسی کلچر کے منہ پر طمانچہ ہے، موجودہ نظام عوام کا قاتل بن چکا ہے۔
آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے سفاک درندے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، ملک میں جاری دہشت گردی کے تسلسل کا مطلب ہے کہ ریاست کے آہنی ہاتھوں پر مصلحت کا زنگ چڑھ چکا ہے، بنیادی وجوہات کو ختم کئے بغیر انسانی خون بے قیمت ہی رہیگا اور کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار رہیں گے ۔
اس کیلئے ٹھوس پالیسی بنا کر فوراً عملدرآمد کی ضرورت ہے، کراچی عباس ٹائون بم دھماکوں جیسے واقعات کا تسلسل سیکیورٹی اداروں کی کھلی ناکامی ہے۔ وہ گزشتہ روز کینیڈا سے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے سانحہ عباس ٹائون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کا تسلسل ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہے، موجودہ انتخابی نظام کے تحت تشکیل پانیوالی پارلیمنٹ کی اب تک کی کارکردگی عوام سے جینے کا حق بھی چھین چکی ہے۔