پاک ایران سرحد پر مسافروں کی چیکنگ کاجدید نظام نصب
پاکستان کو محفوظ بنانے کا عمل اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے سے شروع ہوتا ہے، چیئرمین نادرا.
نیا آئی بی ایم ایس نظام روانگی اور واپسی تک کے عمل کو اسٹور کرنے کیلیے ترتیب دیا گیا ہے فوٹو: فائل
CAPE TOWN:
نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گوادر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ اور پاکستان اور ایران کی بین الاقوامی سرحد گابادٹ پر انٹیگریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم (IBMS) کا کامیابی سے اطلاق کر دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ ''پاکستان کو محفوظ بنانے کا عمل اپنی سرحدوںکو محفوظ بنانے سے شروع ہوتا ہے۔ نادرا کی ترجمان نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نظام کو پاکستان کے امیگریشن قوانین کے مطابق خاص طور پر ترتیب دیکر تیار کیا گیا ہے جو غیرقانونی داخلے، جعلی دستاویزات کے استعمال، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سفری فراڈ کے امکانات کی روک تھام میں مدد دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت IBMS نے پاکستان ایران سرحد پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور جس کے تحت ان اسٹیشنوں سے کل سے تمام مسافرووں کے داخلے اور اخراج کو منظم کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ نادرا ایئرپورٹس ، ریلوے اسٹیشنز اور زمینی راستوں سمیت پاکستان کے تمام داخلی اورخارجی راستو ں پر IBMS کے اطلاق اور پرانےPISCESنظام کی تبدیلی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کا ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نظام کو ویزا کے اجرا ء سے لے کر ملک سے روانگی اور ملک میں آمد تک پورے عمل کی دستاویزی شکل دینے اور اسے اسٹور کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ اور اس کے ساتھ ساتھ ملک سے غیر قانونی طور پر ترک وطن کرنے والوں کو روکا جا سکے۔
IBMS کو جدید ترین فنگر پرنٹس کے موازنے، چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے نظام، مختلف کیٹگریز کے مسافرسے خصوصی طور پر نمٹنے سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا گیا ہے۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ''ہم نے ایف آئی اے کے استعداد کو بڑھا دیا ہے تاکہ وہ اپنے اہم ترین کاموں ، جیسا کہ انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی دہشت گردی کی روک تھام پر قابو پانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکے۔