پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ 10 لاکھ چھوٹے قرضے جاری کریگا

25ہزارکمیونٹی تنظیموں کے استحکام اورمستحق خاندانوں کو300 سے زائد

اس کے علاوہ 200 نئے اسکول بھی قائم کیے جائیں گے،پی پی اے ایف. فوٹو فائل

ANKARA:
پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈرواں مالی سال کے دوران 10لاکھ چھوٹے قرضے جاری کرے گاجس کے تحت ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میںبنیادی ڈھانچے اورپانی کی فراہمی کے 3500 منصوبے مکمل کیے جائیںگے۔


پی پی اے ایف کے مطابق پروگرام سے 25ہزارکمیونٹی تنظیموں کے استحکام اورمستحق خاندانوںکو300سے زائداثاثہ جات کی فراہمی میںمدد ملے گی،پروگرام کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار کمیونٹی ورکرزکوتربیت دی جائیگی اور 50نئے کمیونٹی ہیلتھ کلینکس کے قیام میںمددملے گی۔

اس کے علاوہ 200 نئے اسکول بھی قائم کیے جائیں گے،پی پی اے ایف کے تحت رواں سال کے دوران 6ہزار سے زائد معذور افراد کی بحالی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ شراکتی اداروں کے3ہزار ورکرز کو تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔
Load Next Story