پلاٹ کے تنازع پر مخالفین نے گھر کو آگ لگادی 2 بچیاں ہلاک
ورثا کا لاشوں سمیت اسلام کوٹ تھانے پر 5گھنٹے دھرنا
ورثا کا تھانے کے باہر لاشوں سمیت دھرنا،5گھنٹے کے دھرنے کے بعد پولیس نے 14 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ فوٹو: فائل
اسلام کوٹ میں گھر کو آگ لگانے سے 2بچیاں جل کر ہلاک ہوگئیں۔
ورثا کا تھانے کے باہر لاشوں سمیت دھرنا،5گھنٹے کے دھرنے کے بعد پولیس نے 14 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ کے گائوں سرنگھو واری میں گزشتہ روز آتشزدگی کے باعث 2بچیاں 4سالہ کسیراں اور 15 ماہ کی پاتو بھیل جھلس کر ہلاک ہوگئی تھیں، ورثا نے لاشوں سمیت اسلام کوٹ تھانے کے باہر 5گھنٹے تک دھرنا دیا۔
احتجاج کے بعد پولیس نے گائوں کے رہائشی 14افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں شیووجی، لیکھراج، اٹندو، ٹلو مل، گھمن، ارجن ودیگر شامل ہیں۔ مرنے والی لڑکیوں کے والد ہیمراج بھیل نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا گائوں میں پلاٹ پر تنازع چل رہا تھا جس پر مخالفین نے میرے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں میری 2معصوم بچیاں جل کر ہلاک ہوگئیں۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ قتل کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ اسلام کوٹ پولیس نے سول اسپتال مٹھی سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔