لطیف آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ میگا لیبارٹری قائم
معیاری ٹیسٹ با رعایت کیے جائیں گے، جماعت اسلامی ہنمائوں کا لیبارٹری کا دورہ
الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر رائو مسعود علی خان کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں جدید سہولتوں سے آراستہ الخدمت میگا لیبارٹری کا آغاز گزشتہ دنوں کر دیا گیا فوٹو: فائل
الخدمت فائونڈیشن کے تحت لطیف آباد میں میگا لیبارٹری نے کام کا آغاز کر دیا ، افتتاحی تقریب جلد ہوگی۔
الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر رائو مسعود علی خان کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں جدید سہولتوں سے آراستہ الخدمت میگا لیبارٹری کا آغاز گزشتہ دنوں کر دیا گیا، اس لیبارٹری میں بین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف امراض کے ٹیسٹ با رعایت کیے جائیں گے۔ نفع کے بجائے امانت دیانت اور خدمت کے جذبے کے اصول پر لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ پریٹ آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقوں میں کلیکشن پوائنٹس جلد بنائے جائیں گے۔
اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین انٹرنیشنل کرنٹ افیئرز حکومت پاکستان محمد اکرام خانزادہ، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی اور دیگر معروف سیاسی سماجی شخصیات نے الخدمت فائونڈیشن میگا لیبارٹری کا دورہ کیا۔ رائو مسعود علی خان اور ایڈمنسٹریٹر نے وزیٹرز کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔