نئے فنکاروں کے کام نے متاثر کیا ہے ثمینہ پیرزادہ
مستقبل میں ڈرامہ انڈسٹری کی طرف سے مطمئن ہوں، ایکسپریس سے گفتگو
مستقبل میں ڈرامہ انڈسٹری کی طرف سے مطمئن ہوں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے نئے فنکاروں کے کام نے متاثر کیا ہے، میں مستقبل میں ڈرامہ انڈسٹری کی طرف سے مطمئن ہوں۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایکسریس سے کراچی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری نے بہت جلد اس خلاکوپر کیا ہے جو کئی سال کی غلطیوں کے باعث انڈسٹری پر قائم ہواتھاانھوں نے کہا کہ نئے ڈرامے لکھنے والوں نے اس مایوسی کو ختم کیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ اب ہماراڈرامہ دم توڑ چکا ہے۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے ڈراموں نے ان لوگوں کو پریشان کیا تھا جو کام سے بھاگتے ہیں یا پھر جنھیں اپنے کام پر بھروسہ نہیں ہے ۔وگرنہ اگر دیکھاجائے تو نہ تو ان کے ڈراموں میں کہا نی تھی اورنہ ہی کوئی دوسرا ایسا کمال تھا کہ جس سے وہ ہمیں متاثر کرتے ہماری عوام بہت معصوم ہے انھیں بے وقوف بنایا گیا تھا مگر جب انھیں محسوس ہوا کہ ہم اپنے مرکز سے دور ہیں تو انھوں نے دوبارہ اپنے فنکاروں کو دیکھنا شروع کیا اور آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ڈرامہ دیکھا جاتاہے وہاں پاکستانی فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہمارے کام کو پسندکیا جاتا ہے۔