کراچی میں دہشتگردی پر کئی فنکاروں کا لاہور منتقل ہونیکا فیصلہ
فنکاروں کے لیے صوتحال خراب ہوگئی، کراچی میں تیزی سے بگڑتے حالات موضوع بحث ہیں۔
فنکاروں کے لیے صوتحال خراب ہوگئی، کراچی میں تیزی سے بگڑتے حالات موضوع بحث ہیں۔ فوٹو: فائل
کراچی میں ہونیوالے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ اورٹارگٹ کلنگ میں مسلسل اضافے کے باعث شوبزسے وابستہ بہت سے فنکاروں نے لاہور منتقل ہونے پرغورشروع کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں فنی سرگرمیاں بڑھنے کے بعد لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاوراور دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سمیت کراچی کے مقامی پروڈکشن ہاؤسزکے مالکان نے بھی حالات کے بگڑنے پرمنتقلی پرسنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے اکثرفنکار ڈراموں، ٹیلی فلموں کی ریکارڈنگ کے دوران لاہور منتقل ہونے پربات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان دنوں فنکاروں کا موضوع بحث کراچی میں تیزی سے بگڑتے حالات بنا ہوا ہے اوراس کی وجہ سے شوبز سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
اس صورتحال پر شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا شہرکراچی فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے لیکن وہاں پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ سے عام شہری شدید پریشان ہیں، دہشتگردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ کراچی میں منتقل ہونیوالے فنکاروںکی بڑی تعداد روزگار کے لیے مختلف شہروں سے شفٹ ہوئے تھے مگراب صورتحال خاصی پیچیدہ دکھائی دیتی ہے۔ ف
نکاربرادری اور خصوصاً پروڈکشن ہاؤسز کے مالکان لاہورمنتقل ہونے بارے سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ لاہور میں امن وامان ہے۔ اسی لیے آنیوالے چند مہینوں میں اگرکراچی کے حالات بہتر نہ ہوئے تو شوبز کے بہت سے لوگ لاہور منتقل ہوسکتے ہیں۔