بیٹا ٹیم میں شمولیت کا امیدوار آسٹریلوی کوچ سلیکشن عمل سے دور رہیں گے
جیک لی مین نے ساؤتھ آسٹریلیا کیلیے عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے دعویداروں میں جگہ بنالی ہے
ڈیرن لی مین کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے، سی اے۔ فوٹو: فائل
DUBLIN:
آسٹریلین کوچ ڈیرن لی کیلیے مشکل گھڑی آگئی، چار رکنی ملکی سلیکشن پینل میں شامل ڈیرن اپنے بیٹے جیک لی مین کے ایشز میں امیدوار بن جانے پر فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔
ڈیرن لی کے بیٹے جیک لی مین نے ساؤتھ آسٹریلیا کیلیے عمدہ پرفارمنس سے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے دعویداروں میں جگہ بنالی ہے جب کہ 2 برس قبل سی اے کی انتظامیہ نے مفادات سے ٹکراؤ پر ایک اصول وضع کیا تھا تاہم ڈیرن لی مین کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
آسٹریلین کوچ نے کہاکہ میں اس معاملے میں ملوث نہیں ہوں گا، حتمی فیصلہ سلیکشن چیئرمین ٹریور ہونز کریں گے، مجھ سے گذشتہ برس بھی اس بابت سوال ہوا تھا جس پرمیں نے کہا تھا کہ میں ایسی صورتحال میں سلیکشن پینل میں بیٹھنے کی بجائے شراب خانے جانا پسند کروں گا۔