اظہر محمود کو محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر ہونے کی امید

قبل ازیں بھی مقامی یونیورسٹی کی بائیومکینک لیب میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینا چاہتے تھے، بولنگ کوچ

قبل ازیں بھی مقامی یونیورسٹی کی بائیومکینک لیب میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینا چاہتے تھے، بولنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

اظہر محمود کو محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کی امید ہے۔


قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ دستیاب وڈیوز اور پی سی بی کے اینالسٹ کے مطابق آل رائونڈر کے بولنگ ایکشن میں اصلاح کے بعد کوئی تبدیلی نوٹ نہیں کی گئی، حتمی فیصلہ تو آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی رپورٹ میں ہوگا تاہم امید ہے کہ کلیئرنس پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ قبل ازیں بھی مقامی یونیورسٹی میں قائم بائیومکینک لیب میں اپنے طور پر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینا چاہتے تھے لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں نکال پائے،آئندہ کوشش کرینگے کہ لیب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بولرز کے ایکشن کی جانچ کرتے رہیں تاکہ بعد میں مسائل سامنے نہ آئیں۔
Load Next Story