جامعہ کراچی قابض افراد سے گھر خالی کرانے میں ناکام ہوگئی
بھینسوں کا باڑہ ختم ہونے کے بعد کارروائی رک گئی،ریٹائر اساتذہ و ملازم مدت سے گھروں پر قابض،کئی نے خود گھر تعمیر کرلیے.
یونیورسٹی کا نوٹسز کے اجرا پر اکتفا،ابوذر واجدی ہائوس الاٹمنٹ کمیٹی سے مستعفی، عہدے پر کسی دوسرے کا تقرر نہ ہوسکا. فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کی انتظامیہ اپنی غیرسنجیدگی کے سبب کیمپس میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد سے گھرخالی کرانے میں ناکام ہوگئی ہے اورغیر قانونی طور پر مقیم افرادکے خلاف کارروائی بھینس باڑہ ختم کرنے کے بعد پھر روک دی گئی ہے۔
کیمپس میں غیرقانونی طورپرمقیم ریٹائراورحاضرسروس ملازمین و افسران کودیے گئے حتمی نوٹسز کی مدت بھی ختم ہوچکی تاہم بااثرافرادکی جانب سے کیمپس کے گھروں میں غیرقانونی رہائش کے سبب جامعہ کراچی کی انتظامیہ ان افراد سے گھرخالی کروانے میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے، واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں بعض ریٹائراساتذہ اور ملازمین غیر قانونی طور پر مدت سے یونیورسٹی کے گھروں پرقابض ہیں جبکہ بعض حاضرسروس ملازمین نے یونیورسٹی کے گارڈن اور ایل ای جے کے عقب میں خالی اراضی پر از خود گھر تعمیرکررکھے ہیں جنھیں یونیورسٹی کی جانب سے محض نوٹسز دیے گئے ہیں تاہم عملی طورپرکوئی کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی ہائوس الاٹمنٹ کمیٹی اورکینٹینزکمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر ابوذر واجدی نے بھی چند روز قبل دونوں کمیٹیوں کے لیے کام کرنے سے معذرت ظاہرکرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے فی الحال اس عہدے پرکسی دوسرے پروفیسرکا تقرر نہیں ہوپایا ہے معلوم ہوا ہے کہ شیخ الجامعہ کی جانب سے ہائوس الاٹمنٹ کمیٹی کے عہدے پر شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر طاہر مسعود اور کینٹینزکمیٹی کے کنوینرکے لیے پروفیسرملاحت کلیم شیروانی کو تعینات کیا جارہاہے دوسری جانب تقریباً 2ماہ کی تاخیر کے بعد الحاق کمیٹی کے سیکریٹری کے عہدے پر پروفیسر مجیداللہ قادری کی تقرری کافیصلہ کیاگیاہے اس سے قبل اسی عہدے پر پروفیسرجمیل احمدکوتعینات کیا جارہا تھا تاہم بعض حلقوں کی جانب سے دبائو کے بعد شیخ الجامعہ نے ان کی تقرری روک دی ہے۔