کالعدم مذہبی تنظیم کے 5ملزمان کا جسمانی ریمانڈ
پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں پیش نہیں کیا.
سی آئی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا تھا۔ فوٹو فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ، اسلحہ ایکٹ اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزامات میں گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے سیف الرحمن ، محمد علی ، عبدالغنی ، زاہد گل اور نور محمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی نے گذشتہ روز ماڑی پور کے علاقے سے ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان نے محرم الحرام کے موقع پر اورنگی ٹائون کے علاقے میں واقع کرار حیدر امام بارگاہ کے باہر 2 بم دھماکے کیے تھے جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دیگر لوگ زخمی و ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی تاہم انھیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا، فاضل عدالت میں ملزمان کوپولیس مقابلے، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں پولیس کی بھاری نفری ،سخت پہرے اور چہرے پر کپڑا ڈال کرپیش کیا گیا تھا۔