اشرف صبوحی نے لمحوں سے برسوں کا رس نچوڑا ہےآفتاب احمد

کتاب دلی کی چند ہستیاں کی تقریب رونمائی پر ملک حیدر و دیگر کا اظہار خیال

اشرف صبوحی کتاب ’’دلی کی چند عجیب ہستیاں‘‘ آفتاب احمد کو پیش کررہے ہیں،اظفررضوی و دیگر بھی موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدرآفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ اشرف صبوحی دہلوی نے لمحوں سے برسوں کا رس نچوڑا ہے۔

وہ معروف ادیب و مصنف اشرف صبوحی کی کتاب ''دلی کی چند ہستیاں'' کی تقریب رونمائی کے موقع پر صدارتی خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ کتاب میں ایک تہذیب کی بہترین تصور کشی کی گئی ہے اور اتنی خوبصورت نثر لکھی گئی ہے جس سے اردو ادب کو ایک سرمایہ میسر ہوا ہے، اس موقع پر پروفیسر علی ملک حیدر نے کہا کہ اشرف صبوحی بیسویں صدی کے ماہر نژر نگار تھے، ان کی کتاب میں چند خواتین کے بھی کردارہیں اور کسی بھی تہذیب کی حفاظت خواتین زیادہ کرتی ہیں، ہمیںاپنے مسائل کے حل کیلیے اس کتاب کی اہمیت کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔




ڈاکٹر شاداب احسانی نے کہا کہ اشرف صبوحی کی کتاب میں موجود تمام کردار افسانوی انداز کے ہیں اور اپنا بھرپور لطف دیتے ہیں، انجمن نے ایسی کتاب شائع کر کے دلی کی تہذیب کو زندہ کر دیا ہے، صابر بدر جعفری نے کہا کہ یہ چند ہستیوں کا ذکر نہیں دلی مرحوم کا نوحہ ہے، اظفر رضوی نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور متوازن کتاب ہے،ادب کے شیدائیوں کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے، آخر میں آفتاب احمد خان نے اشرف صبوحی کے صاحبزادے جاوید اشرف صبوحی کو مذکورہ کتاب کا نسخہ پیش کیا۔
Load Next Story