آزاد کشمیر میں550مجاہدین زیر تربیت ہیں بھارت کا الزام
2برسوں میں پاکستان کی جانب سے 188بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی، انتھونی.
2برسوں میں پاکستان کی جانب سے 188بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی، انتھونی. فوٹو: اے ایف پی / فائل
بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 550مجاہدین کو بھارت اور جموں و کشمیر میں عدم استحکام پھیلانے کیلیے تیار کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان کی جانب سے 188بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے گزشتہ روز لوک سبھا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2010 سے 2012ء تک کنٹرول لائن پر 188بار پاکستان کی جانب جنگ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 2010 میں 44 دفعہ کنٹرول لائن پر پاکستانی رینجرز نے بھارت کی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔