شفاف انتخابات کیلیے سازگار ماحول فراہم کرینگے پرویز اشرف

شہریوں کوبلا امتیاز بنیادی حقوق دیے،گفتگو، خصوصی اقتصادی زونز مسودہ کی منظوری.

شہریوں کوبلا امتیاز بنیادی حقوق دیے،گفتگو، خصوصی اقتصادی زونز مسودہ کی منظوری۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

منگل کو وزیراعظم ہائوس میں رکن قومی اسمبلی مہرین انور راجا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام پر ہے، دریں اثنا وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلیے متعدد اقدامات کیے ہیں، پیپلزپارٹی نے لفظ اقلیتی کو ختم کرکے انہیں غیر مسلم شہری قراردینے کیلیے بہت محنت کی ہے۔




شہریوں کو بلا امتیاز بنیادی حقوق دیئے ، وزیراعظم اسکالر شپ حاصل کرنیوالے غیرمسلم اسٹوڈنٹس سے خطاب کررہے تھے، وزیراعظم کے مشیر برائے اقلیتی امور ڈاکٹر جیکب پال بھٹی اور وزیر مملکت اکرم مسیح گل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات صمصام بخاری نے بھی وزیرعظم سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز کے بورڈ آف اپروول کے دوسرے اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز مسودہ رولز 2013ء کی منظوری دیدی گئی ہے۔
Load Next Story