کراچیعمارتوں پر پولیس کی چوکیاں اور حساس مقامات پر واچ ٹاورز قائم کرنے کا فیصلہ

مشتبہ افراد اور کچی آبادیوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی سندھ

چاق و چوبند اہلکار تعینات کیے جائیں جو کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل ازوقت ناکام بناسکیں، مشتبہ افراد اور کچی آبادیوں میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی سندھ کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہدایت فوٹو: فائل

AMANZIMTOTI, SOUTH AFRICA:
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں منتخب بلند عمارتوں پر پولیس پکٹس کے علاوہ حساس مقامات پر واچ ٹاورز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات انھوں نے سینٹرل پولیس آفس میں امن و امان کے حوالے منعقد اجلاس کے دوران امن و امان کا جائزہ اور سانحہ عباس ٹاؤن کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ ، تینوں زون کے ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی ڈی اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ، آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات پر تمام توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

 




فیاض لغاری نے کہا کہ سینئر پولیس افسران سیکیورٹی کے تمام امور کی بذات خود نگرانی کریں گے اور زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی علاقوں میں موجودگی، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پاکستان رینجرز سندھ سے مسلسل روابط اور تمام انٹیلی جنس اطلاعات کو فالو کرنے اور مشترکہ ایکشن کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنائیں گے، آئی جی سندھ نے اجلاس میں ماتحت افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں منتخب کردہ بلند عمارتوں پر پولیس پکٹس قائم کی جائیں اور ان پر چاق و چوبند افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے جو کسی بھی غیر معمولی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھ سکیں اور کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنایا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ انٹیلی جنس فرائض پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو باور کرایا جائے کہ مشتبہ اور فورتھ شیڈول کی لسٹ میں آنے والے افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی ، کسی بھی غیر معمولی واقعے سے باخبری اور باالخصوص کچی آبادیوں میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے متعلق پیشگی اطلاعات کے حصول و تبادلوں کے لیے تفویض کی گئیں ذمے داریوں کو انتہائی مستعدی اور غیر جانبداری سے انجام دیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story