وفاقی کابینہ کاآخری اجلاس آج ہوگاوزیراعظم الوداعی خطاب کرینگے

کابینہ پری بجٹ سمری کی منظوری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی

کابینہ پری بجٹ سمری کی منظوری اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی فوٹو : ثنا

وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس آج بدھ کوہوگا۔

وزیراعظم اجلاس سے الوداعی خطاب کرینگے، اجلاس میں پری بجٹ سمری کی منظوری کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں سمیت 16 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔




ذرائع کے مطابق آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اوربھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ویزا پالیسی کا از سرنو جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story