چیف سیکریٹری نے ٹریفک کی بد انتظامی کا نوٹس لے لیا
ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروںکیخلاف کارروائی کی جائے، راجہ محمد عباس
ڈیوٹی سے غیر حاضر اہلکاروںکیخلاف کارروائی کی جائے، راجہ محمد عباس, فوٹو فائل ، آن لائن
چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے ٹریفک کی بد انتظامی کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔
انھوں نے صدرکے علاقے میں ٹریفک جام اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کی خبروں اور شکایات پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دے کر کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے اور دو روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، چیف سیکریٹری کو موصولہ شکایت میں اس بات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے کہ صدر سمیت اہم مقامات پر بد ترین ٹریفک جام میں پولیس اہلکار غائب ہوجاتے ہیں، ہر چند کہ صدر ایمپریس مارکیٹ پر ٹریفک پولیس چوکی بھی قائم ہے۔
چیف سیکریٹری کے نام شکایت میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس نے سٹی وارڈن پر ٹریفک کنٹرول کی ذمے داری چھوڑ دی ہے حالانکہ ٹریفک پولیس کو مددگار سٹی وارڈن کی رہنمائی کرنی چاہیے، راجہ محمد عباس نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے اور خلاف قانون سرگرمیوں پر قواعد وضوابط کے تحت قابو پایا جائے،چیف سیکریٹری سندھ دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کام سے غفلت برتنے والوں سے کوئی اور رعایت نہیں کی جا سکتی۔