پولیس نے غیرملکی ڈاکٹر پر حملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا

واردات میں کالعدم مذہبی تنظیم کے ارکان شامل ہیں، ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے

واردات میں کالعدم مذہبی تنظیم کے ارکان شامل ہیں، ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔ فائل فوٹو

ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں کام کرنے والے غیر ملکی ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا، واردات میں ملوث ملزمان میں کالعدم مذہبی تنظیم کے ارکان شامل ہیں،ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائینگے۔


تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق گھانا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 30سالہ ڈاکٹر ڈیڈو کانسٹیٹ اپنے ڈرائیور محمود احمد کے ساتھ 17جولائی کو یونین کونسل نمبر4گجرو سہراب گوٹھ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں مصروف تھے کہ اس دوران 2 نامعلوم افراد نے ان کی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے باعث ڈاکٹر ڈیڈو کانسٹیٹ زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے3روز بعد اسی پولیو مہم میں شامل ایک ڈسپنسر اسحاق کو بھی سہراب گوٹھ میں اس کے کلینک میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

حکومت سندھ کے وزارت داخلہ کے حکم پر جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ، تحقیقاتی ٹیم نے دوران تفتیش زخمیوں کی مدد سے3مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، مشتبہ افراد کی انٹروگیشن، واقعاتی شہادت اور موقع سے ملنے والے خالی خول کی لیبارٹری رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں واقعات میں ایک کالعدم مذہبی تنظیم کے ارکان شامل ہیں، واردات میں ملوث ملزمان سامنے آگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story