سانحہ کراچی محمداکرم محمد جعفر اور عمران حیدر سپرد خاک
محمد جعفر سبزی بیچتے تھے،سانحے کے وقت دکان پر تھے، عمران حیدر4بچوں کے والد تھے
محمد اکرم۔ فوٹو: فائل
عباس ٹائون میں جاں بحق55سالہ محمد اکرم کی نماز جنازہ منگل کی دوپہرجامعہ مسجد مصطفیٰ عباس ٹائون میں اداکی گئی۔
مرحوم کی لاش کی شناخت اہل خانہ کی جانب سے منگل کی صبح کی گئی تھی، انھیں وادی حسینؓ قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔ محمد اکرم ایک نجی ادارے میں ڈرائیورکے فرائض انجام دیتے تھے، انھوں نے پسماندگان میں 4بیٹیوں اوربیوہ کوسوگوارچھوڑاہے۔ دھماکے سے قبل وہ اپنے گھرسے بازارکی جانب دودھ اورکچھ دوسراسامان لینے کے لیے نکلے تھے اوراسی دوران دھماکا ہوگیا۔
مزید براں جاں بحق محمدجعفراقرا سٹی کے رہائشی اورعلاقے میں (بھورا) کے نام سے مشہورتھے۔ محمد جعفراقرا سٹی اوررابعہ فلاورکی درمیانی سڑک کے کنارے سبزی کی دکان لگاتے تھے۔ مرحوم نے بیوہ کے علاوہ 3بیٹیوں کوسوگوارچھوڑاہے۔ سانحے کے وقت محمدجعفراپنی دکان پرموجود تھے۔ عباس ٹائون بم دھماکے میںجاں بحق ہونے والے50سالہ عمران حیدر4بچوں کے والد تھے، ان کی رہائش عباس ٹائون میں ہی تھی۔