بالائی سندھ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک
شکارپور میں تنیو اور بروہی برادری میں جاری تنازع پر فائرنگ میں وریل اور عنایت اللہ چل بسے
شکارپور میں تنیو اور بروہی برادری میں جاری تنازع پر فائرنگ میں وریل اور عنایت اللہ چل بسے۔ فائل فوٹو
مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کے قریب گڑھی یاسین تھانے کی حد میں بروہی اور تنیو برادری میں جاری تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ میں محمد وریل اور عنایت اللہ تنیو ہلاک ہوگئے جس کے باعث دونوں برادریوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، آخری اطلاع تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔
کنب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کھجور کے باغ میں سویا ہوا نوجوان احمد علی برڑو ہلاک ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی، دوسری جانب پیرجوگوٹھ کے قریب گائوں ملاں عابد میں 5 سے زائد مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شکارپور کے رہائشی محنت کش ولی محمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے، ایس ایس پی خیرپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او پیرجوگوٹھ رضوان ناریجو کو معطل کردیا۔