نوازشریف چھانگا مانگا کی تاریخ دہرا رہے ہیںشرجیل میمن
ماضی میں جن سیاستدانوں کو بدعنوان قرار دیتے رہے، آج کس منہ سے گلے لگا رہے ہیں
ماضی میں جن سیاستدانوں کو بدعنوان قرار دیتے رہے، آج کس منہ سے گلے لگا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ناہید خان کا پی پی پی کو اپنے نام سے بطور سیاسی پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا حالیہ اقدام پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
میں انکو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پی پی پی نواز شریف گروپ کے حصول اور رجسٹریشن کیلیے درخواست دیدیں، ناہید خان کا یہ اقدام انکے سیاسی کیرئیر کے خاتمے کا پیش خیمہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ناہید خان نے اپنی بیوفائی سے شہید بینظیر بھٹو کی روح کو اذیت پہنچائی ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے میاں نواز شریف کی نام نہاد اصولی سیاست کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں جن سیاستدانوں کو کرپٹ اور بدعنوان قرار دیتے رہے ہیں آج ان لوٹوں کو کس منہ سے گلے لگا رہے ہیں۔ وہ لشکری رئیسانی اور احمد رئیسانی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا نواز شریف کے میڈیا بیانات کو مکرر نشر کیا جائے تو ثابت ہو جائیگا کہ وہ بلوچستان کی ان دو شخصیات کے کردار کے حوالے سے کس قدر نفرت اور مذمت کا اظہار کر تے رہے ہیں۔