اورکزئی 10 شدت پسند ہلاک جمرود میں دھماکا ہیلتھ ورکر زخمی

نشانہ پولیو ورکرتھی، انتظامیہ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایک لیوی اہلکار اور ایک خاصہ دار گرفتار،3 معطل ،4کے تبادلے

جمرود ‘ بم دھماکے سے تباہ ہونے والی سول اسپتال کی عمارت کا سرکاری اہلکار جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطا بق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں میر کلام خیل اور ادم خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیںجبکہ جمرودسول اسپتال میں پولیو ٹیم ورکرز کے دفتر کو بارودی مواد سے اڑا دیاگیا، لیڈی ہیلتھ ورکر سمیعہ زیب زخمی ہوگئی،دفتر زمین بوس ہوگیا، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ایک لیوی اہلکار اور ایک خاصہ دار کو فوری طورپر گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسپتال عملہ میں بھی 7 کلاس فور ملازمین کو حراست میں لیکر تفتیش کیلیے جمرود حوالات منتقل کردیا گیا۔

 




اے پی اے جہانگیر اعظم وزیر کاکہنا تھاکہ انھوں نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر جمرود اڈہ کے 4 اہلکاروںکو معطل کردیا ہے ،جمرود سول اسپتال بم دھماکے کے حوالے سے ایجنسی سرجن اور انتظامیہ کے مطابق دھماکا پولیو ٹیم ورکرز کو نشانہ بنانے کیلیے کیا گیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ متنی کی حدود میں مریم زئی کے مقام پر سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔بی ڈی ایس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم بارہ کلو گرام وزنی تھا۔ ادھرخیبر ایجنسی کھجورئی کے رہائشی احمد گل نے خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے بھائی اور دو بھتیجوں کے خاندان کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم نہ ملنے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
Load Next Story