ہردیک پانڈیا سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ سے باہر

پانڈیا کا نام اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ میں شامل تھا لیکن تاحال متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے

پانڈیا کا نام اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ میں شامل تھا لیکن تاحال متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے روٹیشن پالیسی کے تحت ہردیک پانڈیا کو سری لنکا سے ہوم سیریز کے ابتدائی2 ٹیسٹ میچز میں آرام دے دیا۔


حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد آل رائونڈر پرموجود کام کے دبائو کو کم رکھنا ہے جب کہ 24 سالہ کھلاڑی رواں برس جون میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی سے تمام فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پانڈیا کا نام اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ میں شامل تھا لیکن تاحال متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، بھارت اور سری لنکا میں پہلا ٹیسٹ جمعرات 16 نومبر سے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے،دوسرا میچ ناگپور اور تیسرا دہلی میں ہوگا۔
Load Next Story